کشادہ پیشانی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - چوڑی پیشانی؛ مراد وہ شخص جو ہمیشہ خوش رہے، خوش دل، ہنس مکھ، خندہ رُو، خندہ پیشانی۔ "حضرت خواجہ حسن بصری فرماتے ہیں کہ خوش خلقی یہ ہے کہ کشادہ پیشانی رہے اور دولت کو خرچ کرے۔"      ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ١٥٣:١ ) ١ - خوش خلقی، خندہ روئی  سحر نوید رساں قاصد سلیمانی رسید ہم چوں سعادت کشادہ پیشانی      ( ١٩٦٠ء، مہذب اللغات (فیضی)، ٤٢٤:٩ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ اسم 'کشادہ' بطور صفت اور فارسی سے ماخوذ اسم 'پیشانی' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٥ء کو "غزوات حیدری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چوڑی پیشانی؛ مراد وہ شخص جو ہمیشہ خوش رہے، خوش دل، ہنس مکھ، خندہ رُو، خندہ پیشانی۔ "حضرت خواجہ حسن بصری فرماتے ہیں کہ خوش خلقی یہ ہے کہ کشادہ پیشانی رہے اور دولت کو خرچ کرے۔"      ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ١٥٣:١ )